ٹیڑھی کھیر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دشوار کام، مشکل کام، بینڈا کام۔ "شہزادوں کا سلسلے سے بٹھانا ذرا ٹیڑھی کھیر ہے"      ( ١٩٢٨ء، آخری شمع، ٤١ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'ٹیڑھا' کی تانیث 'ٹیڑھی' بطور صفت اور سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'کِھیر' بطور موصوف لگنے سے مرکب توصیفی 'ٹیڑھی کھیر' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دشوار کام، مشکل کام، بینڈا کام۔ "شہزادوں کا سلسلے سے بٹھانا ذرا ٹیڑھی کھیر ہے"      ( ١٩٢٨ء، آخری شمع، ٤١ )

جنس: مؤنث